• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پشاور اسکول حملہ: 3 مجرموں کی سزائے موت معطل

شائع February 9, 2016
آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعدایک فوجی جوان جائے وقوع پر موجود ہے.—۔فائل فوٹو/ اے پی
آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعدایک فوجی جوان جائے وقوع پر موجود ہے.—۔فائل فوٹو/ اے پی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر حملے میں ملوث 3 مجرموں کی سزائے موت پرعملدرآمد روک دیا.

جسٹس دوست محمد اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مجرمان کی سزا پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا.

مجرمان علی رحمان، محمد زبیر اور تاج محمد کو آرمی پبلک اسکول پر حملے میں سہولت کار اور معاونین کا کردار ادا کرنے پر فوجی عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی.

بعد ازاں اس سزا کے خلاف مجرمان کے اہلخانہ نے پشاور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں، تاہم ہائیکورٹ کی جانب سے مسترد کیے جانے پر ایڈووکیٹ لطیف آفریدی کے توسط سے سزائے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا.

دورانِ سماعت وکیل لطیف آفریدی نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے ریکارڈ تک کھول کر نہیں دیکھا اور ان کے موکلوں کی اپیلوں کو سنے بغیر خارج کردیا.

سماعت کے بعد عدالت نے اٹارنی جنرل اور جیل برانچ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر بتائیں کہ ملزمان کی اپیلوں کا کیا ہوا، بعدازاں مقدمے کی سماعت رواں ماہ 16 فروری تک ملتوی کردی گئی.

یاد رہے کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر 2014 کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے 150 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جن میں زیادہ تر تعداد معصوم بچوں کی تھی.

مزید پڑھیں:پشاوراسکول حملے کے 4 دہشت گردوں کو پھانسی

گذشتہ برس اگست میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 7 افراد کو فوجی عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، جن میں سے 4 کو گذشتہ برس 2 دسمبر کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دی جا چکی ہے.

آئی ایس پی آر کے اُس وقت کے اعلامیے کے مطابق سزا پانے والوں کو فیئر ٹرائل کا موقع دیا گیا اور انہیں اپیل کا حق حاصل تھا، جبکہ سزا دینے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور مجرمان کو قانونی معاونت بھی فراہم کی گئی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Feb 09, 2016 02:58pm
نیشنل ایکشن پلان۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024