• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاکستان ہاکی ٹیم کی ہندوستان کو شکست

شائع February 8, 2016 اپ ڈیٹ February 9, 2016
پاکستانی کھلاڑی گول کرنے کے بعد خوشی کااظہار کررہے ہیں—فوٹو: اے پی
پاکستانی کھلاڑی گول کرنے کے بعد خوشی کااظہار کررہے ہیں—فوٹو: اے پی

گوہاٹی: پاکستان نے جنوبی ایشیائی گیمز 2016 کے ہاکی مقابلے میں ہندوستان کو 2-1 سے شکست دے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ہندوستان کے شہر گوہانی میں جاری 12 ویں جنوبی ایشائی گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ہندوستان کو ابتدا سے ہی دباؤ میں رکھا اور میچ کے اختتام تک اپنی برتری قائم رکھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف کے 11ویں منٹ میں محمدارسلان قادرنے پہلا گول کیا جبکہ 37 ویں منٹ میں دوسرا گول داغ کر پاکستان ٹیم کو2-0 کی برتری دلادی.

میچ کے دوسرے ہاف میں 53 ویں منٹ پر ہندوستان کی جانب سے مندیپ انٹل نے پہلا گول کے ذریعے برتری کو کم کرکے 2-1 کردی تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کے ذریعے میچ کو اپنے نام کیا۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 3-0 کے واضح فرق سے شکست دی تھی۔

دیگر مقابلوں میں پاکستان کے زمان انور نے 125کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں سونے اور74 کلوگرام ریسلنگ میں محمد آذاد بٹ نے سلور میڈل حاصل کیا۔

وومنز اسکواش مقابلوں میں ماریہ طورپکئی وزیر کو فائنل میں ہندوستان کی جاشانا چھیاپا نے ہرا کر گولڈ میڈل کی دوڈ سے باہر کردیا


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Ali Feb 08, 2016 10:45pm
Well done Pakistan good news for hockey and Pakistan
محمد عمران Feb 09, 2016 01:49pm
@Ali کوئی فائدہ نہیں بھائی جان، چند سالوں سے یہی ہو رہا ہے کہ پاکستان ہاکی میں انڈیا سے غیر اہم میچز تو جیت جاتا ہے لیکن جب بات سیمی فائنل یا فائنل کی ہوتی ہے تو ہار جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024