• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

'جب جیکی چن نے لندن کے رہائشیوں کو ڈرا دیا'

شائع February 8, 2016
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینٹرل لندن کے ایک پل پر چلتی ایک بس اچانک دھماکے سے پھٹ جائے تو آپ کے کیا تاثرات ہوں گے؟

یقیناً گھبراہٹ اور دہشت اور ایسے ہی جذبات کا سامنا لندن کے شہریوں کو اس وقت کرنا پڑا جب اتوار کی سہ پہر جیکی چن کی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک بس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

لیم بیتھ برج پر ہونے والی شوٹنگ کے دوران ڈبل ڈیکر بس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس نے وہاں موجود سیاحوں اور راہ گیروں کو سکتے میں ڈال دیا اور ان کو لگا جیسے یہ دہشتگرد حملہ ہے۔

بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا پر افواہوں کی بھرمار ہوگئی مگر پھر معلوم ہوا کہ یہ تو ایک فلم کا حصہ تھا۔

یہ بلاسٹ جیکی چن کی زیرتکمیل فلم 'دی فارنر' کی شوٹنگ کے دوران کیا گیا۔

تاہم مقامی لوگوں نے ٹوئٹر پر شکایت کی کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کسی بس کو اڑانے سے قبل ہمیں آگاہ کیا جانا چاہئے تھا تاکہ باہر موجود ہمارے بچے خوفزدہ نہ ہوتے۔

راہ گیروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے بس کے ٹکڑوں کو اڑ کر دریائے ٹیمز میں بھی گرتے ہوئے دیکھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024