• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

پی ایس ایل افتتاح : پاکستانی اداکاروں کا جوش

شائع February 5, 2016
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی — فوٹو: فائل
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی — فوٹو: فائل

وہ دن گئے جب پاکستانی افراد آئی پی ایل (انڈین پیمئیر لیگ) شوق سے دیکھا کرتے تھے، اب اس کی جگہ ہماری اپنی پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) نے لے لی ہے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی تو اس میں پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی بڑے ناموں نے شرکت کی۔

دنیا بھر میں کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ میدان میں پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام

تقریب کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے درمیان میچ کا آغاز تو ہوا تاہم سب کی نظریں میدان میں بیٹھے پرستاروں پر جمی رہیں۔

اس دوران اداکار فواد خان اپنی فیملی کے ساتھ میدان میں موجود تھے۔

All set to support the team! #ISLU #PSL #islamabadunited

A photo posted by Fawad A Khan (@fawadkhan81) on

حمیمہ ملک بھی اس شاندار جوڑے کے ساتھ تصویر لیتے نظر آئیں۔

Humaima Malick poses with the power couple, Mr and Mrs. Fawad Khan! #PSL #Dubai

A photo posted by IMAGES (@dawn_images) on

فواد نے حمزہ علی عباسی کے ساتھ تصویر بنوائی۔

With none other than #HamzaAliAbbasi at #PSL

A photo posted by Fawad Khan (@ifawadkhan) on

حمزہ کے بعد فواد علی ظفر کے ساتھ نہایت جوش میں سیلفی لیتے نظر آئے۔

Now that's a #selfie! #FawadKhan and #AliZafar, day is made! 😍 #PSL

A photo posted by IMAGES (@dawn_images) on

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عائشہ عمر اب اپنے روڈ حادثے کے بعد پہلے سے کافی بہتر ہوچکی ہیں۔

عدنان صدیقی، سوہائے علی ابڑو، احسن خان اور فیصل قریشی ٹیم کراچی کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔

اس دوران عائشہ نے میدان میں ہونے والی پرفارمنس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کی۔

#seanpaul in the house! #pslt20 #openingceremony #karachikings #dubai

A video posted by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar) on

اس گلوکار نے اس دوران اپنی شاندار پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتے۔

Scenes from the opening ceremony last night.. #hblpsl #psl #pakistancricket #dubai #abkhelkedikha #seanpaul #chrisgayle

A photo posted by The Team Pakistan (@theteampakistan) on

موہب مرزا بھی اس تقریب میں اہنی اہلیہ آمینہ شیخ کے ہمراہ نظر آئے، انہوں نے اہنی آنے والی فلم ’بچانا‘ میں ساتھی اداکارہ صنم سعید کے ساتھ پرفارمنس بھی دی۔

Power couple @aaminasheikh and #Mohibmirza at the #HBLPSL launch in #Dubai

A photo posted by Karachista : Style In Pakistan (@karachista1) on

یہ احوال تو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا تھا، یقیناً ابھی اس لیگ میں بہت کچھ دلچسپ دیکھنے کو ملے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025