• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور: مکان میں آگ لگنے سے 4 بچے ہلاک

شائع February 4, 2016

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایک مکان میں آگ لگنے سے چار بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا، فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیموں نے آگ لگنے کے کچھ وقت بعد جائے وقوع پر پہنچ کر اسے بجھایا، تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 نے ان کی فون کالز کا بروقت جواب نہیں دیا، اگر وہ صحیح وقت پر یہاں پہنچتے تو بچوں کی جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ سے دس سال کی عمر کے 5 بچے مکان کی دوسری کے کمرے میں سورہے تھے کہ اسی دوران اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے۔

زخمی بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو بچے زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ پانچواں بچہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

بچوں کی شناخت ارسلان، نستعین، عثمان اور افنان کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت گھر میں بچوں کے والدین موجود نہیں تھے۔

یہ خبر 4 فروری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024