• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

فیس بک کی یہ خفیہ گیم آپ نے کھیلی؟

شائع February 3, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

فیس بک کا استعمال آج کل کون نہیں کرتا جس میں لاتعداد تصاویر، ویڈیوز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے ہٹ کر بھی متدد خفیہ فیچر چھپے ہوئے ہیں جن میں کچھ سے تو بیشتر افراد واقف ہیں۔

تاہم بیشتر صارفین کو یہ معلوم نہیں کہ فیس بک کے مسیجنگ فیچر میں ایک گیم بھی چھپی ہوئی ہے۔

شطرنج کی اس گیم کو فیس بک نے بھی ظاہر نہیں کیا اور کسی کے لیے اس سے واقفیت بھی لگ بھگ ناممکن ہی ہے اور حادثاتی طور پر ایک خاص کمانڈ چیٹ بار پر ٹائپ کرنے سے ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔

اگر آپ بھی اس گیم کو کھیلنا چاہتے ہیں تو آپ کو کسی ایسے فرد کی چیٹ ونڈو اوپن کرنا ہوگی جس کے ساتھ آپ کھیلنا چاہتے ہو اور پھر @fbchess play ٹائپ کرکے سینڈ کردیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایسا کرتے ہی شطرنج کا بورڈ سامنے آجائے گا اور ہر کھلاڑی کو ایک رنگ دے دیا جائے گا۔

اب آگے کھیلنے یا مہروں کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کو الجبرا پر مشتمل کمانڈز کو ٹائپ کرنا ہوگا جس سے شطرنج کے کھلاڑی تو واقف ہوسکتے ہیں ہر ایک نہیں۔

تاہم ہر کمانڈ سے قبل @fbchess ٹائپ کرنا ہوگا اور اس کے بعد مہروں کی کمانڈ۔

مثال کے طور پر اگر آپ پہلی چال چلنا چاہتے ہیں اور آپ @fbchess e4 ٹائپ کرکے انٹر کردیں گے۔

تاہم اگر آپ کسی پیچیدہ چال کو چلنا چاہتے ہیں تو آپ @fbchess help ٹائپ کرکے انٹر کریں آپ کے سامنے ہدایات آجائیں گی۔

یہ شطرنج کھیلنے کا کوئی آسان طریقہ تو نہیں مگر یہ وقت گزاری کے لیے دلچسپ تجربہ ضرور ثابت ہوسکتا ہے اور اسے موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں جگہ فیس بک یا میسنجر پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024