• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

آرمی چیف کی وزیراعظم کے ہمراہ ڈرائیونگ

شائع February 3, 2016
— فوٹو بشکریہ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ ٹوئٹر
— فوٹو بشکریہ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ ٹوئٹر

پاکستان۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے جنوبی بلوچستان میں تعمیر ہونے والی صوبے کی پہلی موٹروے گوادر۔ ہوشاب کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا اور اس موقع پر ان کے ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی تھے۔

افتتاح کے بعد سول و عسکری قائدین خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور دونوں اس شاہراہ کی سیر پر اکھٹے نکل گئے اور گاڑی کی ڈرائیونگ جنرل راحیل شریف نے کی۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے اس حوالے سے ٹوئیٹ بھی کی۔

ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے لیے ہوشاب میں جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کی گاڑی کی ڈرائیو کی اور اس موقع پر مقامی لوگ بہت خوش نظر آئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے لیے اپنے اس دور اقتدار میں دوسرا موقع تھا جب ان کی ڈرائیونگ کا فریضہ ایک حاضر سروس آرمی چیف نے ادا کیا۔

اس سے قبل نومبر 2013 میں بہاولپور میں ہونے والی عزم نو 4 کی مشقوں کے دوران ایسا منظر دیکھنے میں آیا تھا۔

اس تقریب میں وزیراعظم مہمان خصوصی تھے اور جنرل کیانی نے انہیں فوجی مشقوں کا معائنہ ایک گاڑی کے ذریعے کرایا۔

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024