• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

واٹس ایپ کے صارفین ایک ارب سے بڑھ گئے

شائع February 2, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے مسیجنگ کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل طے کرکے دنیا کے سب سے مقبول ترین میسنجر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جی ہاں واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب تک جا پہنچی ہے۔

واٹس ایپ کے بانی جان کوم نے گزشتہ شب اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ محض 7 برسوں میں ایک ارب صارفین کے سنگ میل پر وہ اپنی ٹیم پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے صارفین روزانہ 42 ارب پیغامات، 1.6 ارب تصاویر، 250 ملین ویڈیوز ارسال کرتے ہیں۔

one billion users. couldn't be more proud of our small team doing so much in just seven years.

Posted by Jan Koum on Monday, February 1, 2016

ماہانہ ایک ارب صارفین کے ساتھ واٹس ایپ دنیا کا سب سے مقبول میسنجر بن گیا ہے جس کی تصدیق مختلف کمپنیوں کے جاری کردہ اعدادوشمار سے بھی ہوتی ہے۔

واٹس ایپ کے صارفین تحریری، ویڈیو اور آڈیو پیغامات دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی مدد سے بھیجنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

واٹس ایپ کو 2014 فیس بک نے 19 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا دوسرا مقبول ترین میسنجر بھی فیس بک میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے زیادہ ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بھی واٹس ایپ کو ایک ارب کا سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

One billion people now use WhatsApp. Congrats to Jan, Brian and everyone who helped reach this milestone! WhatsApp's...

Posted by Mark Zuckerberg on Monday, February 1, 2016

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

dilshad Feb 02, 2016 07:52pm
Good internet

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024