• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: 'غیرت' کے نام پر 2 افراد کا قتل

شائع February 2, 2016

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خاتون سمیت دو افراد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

ایس ایچ او گلشن معمار کے مطابق واقعہ گلستانِ رابعہ میں پیش آیا جہاں 30 سالہ خاتون بھگی اہلیہ نذیر بگٹی اور 40 سالہ مسعود خان کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کو خاتون کے بہنوئیوں نے قتل کیا، جبکہ جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے تین خول بھی ملے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ نے غیرت کے نام پر قتل کیخلاف بل منظور کرلیا

خیال رہے کہ پاکستان میں ہر سال عزت کے نام پر ایک ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا اکثر خاندان کے افراد کی جانب سے ہوتا ہے۔

اگرچہ گزشتہ ایوان بالا (سینیٹ) میں غیرت کے نام پر قتل کا ترمیمی بل منظور ہوچکا ہے، تاہم قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں بالخصوص اندرونی علاقوں میں ایسے واقعات تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں اور کئی برادریوں میں اسے صحیح مانا جاتا ہے۔

غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات عموماً پسند کی شادی کرنے، غیر مرد کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور خاندان و برادری کی فرسودہ روایات کے خلاف آواز اٹھانے کے باعث پیش آتے ہیں۔

مزید پڑھیں : غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کا عزم

تقریباً 3 ہفتے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ملک سے غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسی لعنت نے پاکستانی معاشرے کے بہت سے حصوں کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے اس برائی کے خاتمے کے لیے مناسب قانون سازی کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

AHMED KHAN Feb 02, 2016 05:05pm
میڈیا کی عجیب پالسی ہوتی ہے اسی خبروں پہ لاڑکانہ میں اسے کیس ہوں تو کاروکاری اور سارے پاکستان میں غیرت کے نام پہ قتل۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024