• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہمایوں-مہوش کی'دل لگی'کا ٹیزر جاری

شائع February 2, 2016
پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات — فائل فوٹو
پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات — فائل فوٹو

کراچی : اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’دل لگی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں اداکار کسی رومیو سے کم نہیں لگ رہے۔

فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی کامیاب جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات اس ڈرامے میں رومانوی کردار کرتے نظر آئیں گے۔

ڈرامے کے پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ہمایوں کی پوری زندگی مہوش کے گرد گھومتی ہے تاہم مہوش کے دل میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

مہوش کا ٹیزر میں کہنا تھا ’تم سونے کے بھی بن کر آجاؤ میں دل میں تمہیں جگہ نہیں دے سکتی‘۔

اس ٹیزر میں مہوش پورے کالے لباس میں موجود ہیں جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی کی موت کا سوگ منا رہی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈرامے میں مہوش کب تک ہمایوں کے جذبات کو نظر انداز کرتی ہیں۔

ڈرامے کی تیاری ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سکس سگما پلس نے کی جب کہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ سے شہرت پانے والے ندیم بیگ اس کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔

ہمایوں سعید ایک لمبے عرصے سے ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب تھے، اس دوران انہوں نے فلم انڈسٹری کی دو کامیاب فلموں ’بن رؤئے‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ہمایوں بہت جلد ڈاکٹر حسن وکاس رانا کی فلم ’یلغار‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024