• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی لٹریچر فیسٹیول: انوپم کھیر کو ویزا نہ ملا

شائع February 2, 2016
بولی وڈ اداکار انوپم کھیر —۔
بولی وڈ اداکار انوپم کھیر —۔

بولی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ ہندوستان سے کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے خواہشمند 18 افراد میں سے صرف انہیں پاکستانی ویزا نہیں دیا گیا جس پر انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوپم کھیر کو پاکستان کا ویزا دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

ہندوستانی خبر رساں ادارے 'اے این آئی' سے بات کرتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا ’میں کافی مایوس ہوں کیوں کہ 18 شرکاء میں سے صرف مجھے ویزا دینے سے انکار کردیا گیا جبکہ باقی تمام 17 کو ویزے دے دیئے گئے‘۔

تاہم پاکستانی ہائی کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے پاکستانی ویزا کے لیے کوئی درخواست ہی دائر نہیں کرائی تھی۔

انوپم کھیر نے ٹویٹس کے ذریعے اپنے ویزا درخواست کو مسترد کرنے پر کئی سوالات اٹھائے.

ان کا کہنا تھا ’ہندوستان کی حکومت پاکستان کے فنکاروں کو یہاں آنے دیتی ہے تاہم پاکستانی حکومت انڈین اداکاروں پر پابندی لگا رہی ہے، ایسا کیوں؟‘

ان کا کہنا تھا ’پاکستانی ہائی کمیشن کو اپنے اصول معلوم ہونے چاہیے، حکام کو ایک ماہ پہلے اپنا نام دے چکا ہوں اور میرا نام ہر پوسٹر پر موجود ہے‘۔

ان کا اپنے مداحوں کے لیے کہنا تھا ’مجھے ان سب کے لیے بہت برا لگ رہا ہے جو مجھ سے ملنا چاہتے تھے، امید ہے ایک دن ضرور ملیں گے‘۔

انوپم کھیر کا مقامی میڈیا کو ایک ویڈیو کے ذریعے بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن جھوٹ بول رہا ہے اور 18 افراد میں سے صرف میرا ویزا مسترد کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انوپم کھیر نے بولی وڈ اداکار عامر خان کو 'عدم تشدد' کے باعث ہندوستان چھوڑنے کی بیان پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ حال ہی میں اداکار کا بھی ایک بیان سامنے آیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں خود کو ہندو کہتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’خود کو ہندو کہنے سے خوفزدہ ہوں‘

کراچی لٹریچر فیسٹیول میں ہندوستان سے کئی شخصیات شرکت کرنے جارہی ہیں، جن میں ہدایت کار اور اداکار نندیتا داس، مخنثوں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن لکشمی ترپاٹھی اور ہندوستانی صحافی برکھا دت بھی شامل ہیں۔

فیسٹیول کا آغاز جمعہ 5 فروری سے ہوگا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024