• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

افغانستان:بمباری میں داعش کاریڈیو اسٹیشن تباہ

شائع February 2, 2016
تصویر میں ایک افغان دکانداراپنی دکان پر شدت پسند تنظیم کی ریڈیو ٹرانسمیشن سن رہاہے—۔فائل فوٹو/ اے پی
تصویر میں ایک افغان دکانداراپنی دکان پر شدت پسند تنظیم کی ریڈیو ٹرانسمیشن سن رہاہے—۔فائل فوٹو/ اے پی

کابل: امریکی اور افغان حکام نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں فضائی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کا ریڈیو اسٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

خبر رساں ادارے 'اے پی' کے مطابق امریکی فوج کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کی سرحد کے قریب فضائی کارروائی کے دوران داعش کا ریڈیو 'خلافت کی آواز' (Voice of the Caliphate) تباہ کردیا گیا.

دوسری جانب سرکاری بیان میں افغانستان میں امریکی-نیٹو مشن کے ترجمان کرنل مائیک لوہورن کا کہنا تھا، 'افغان صوبہ ننگر ہار کے ضلع آچن میں انسداد دہشت گردی کے لیے 2 فضائی حملے کیے گئے'.

تاہم کرنل لوہورن نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں.

داعش، افغانستان میں گذشتہ برس منظر عام پر آئی، جبکہ تباہ کیے گئے غیر قانونی ریڈیو اسٹیشن سے نشریات کے ذریعے ننگرہار کے اطراف میں شدت پسند تنظیم میں لوگوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی جاتی تھی.

مزید پڑھیں:'داعش پاکستان، افغانستان میں بھرتیاں کر رہی ہے'

گذشتہ برس افغانستان میں امریکی فورسز کے سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل نے خبردار کیا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ یا دولت اسلامیہ برائے عراق و شام (داعش) پاکستان اور افغانستان میں بھرتیاں کر رہی ہے۔

امریکہ کے آرمی ٹائمز نیوز پیپر کو دیئے گئے انٹرویو میں جنرل جون کیمپ بیل کا کہنا تھا 'ہمیں کچھ بھرتیوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں'۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی بھی اس سے قبل ملک میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024