• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’دس ہزار سے زائد بے سہارا مہاجرین بچے یورپ میں لاپتہ‘

شائع January 31, 2016
۔ — اے پی فائل فوٹو
۔ — اے پی فائل فوٹو

دی ہیگ: یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یوروپول نے کہا ہے کہ دس ہزار سے زائد بے سہارا مہاجرین بچے یورپ میں لاپتہ ہو چکے ہیں۔

یورو پول کے پریس آفس نے برطانوی روزنامہ ’دی آبزارور‘ کے پیش کردہ اعداد و شمار کی تصدیق کی۔

ایجنسی کے چیف آف اسٹاف برائن ڈونلڈ نے روزنامہ کو بتایا تھا کہ یہ اعداد وشمار ان بچوں کے ہیں جو یورپ پہنچنے کے بعد ریاستی اداروں میں رجسٹریشن کے بعد سسٹم سے لاپتہ ہو گئے۔

ڈونلڈ کے مطابق، یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ’ہم دس ہزار سے زائد ایسے بچوں کو تلاش کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ صرف اٹلی میں پانچ ہزار ایسے بچے لاپتہ ہوئے۔ ’ضروری نہیں کہ تمام لاپتہ بچوں کا مجرمانہ استحصال کیا جائے، کچھ ایسے بھی ہو سکتےہیں جو اپنے اہل خانے کے پاس موجود ہوں‘۔

’ ہمیں بس یہ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں، کیا کر رہے ہیں اور کس کے پاس ہیں‘۔

خیال رہے کہ صرف پچھلے سال شام کی خانہ جنگی سمیت مختلف مقامات سے ایک لاکھ سے زائد مہاجرین یورپ میں داخل ہوئے اور برطانوی روزنامے نے یوروپول کے حوالے سے بتایا کہ ان میں 27 فیصد بچے تھے۔

ڈونلڈ نے روزنامے کو بتایا کہ ہم کلُ دو لاکھ ستر ہزار بچوں کی بات کر رہےہیں ، خواہ وہ رجسٹرڈ ہوں یا نہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024