• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

کوئٹہ میں شدید بارش، چھت گرنے سے دو بچے ہلاک

شائع January 29, 2016
۔ — تصویر بشکریہ رپورٹر
۔ — تصویر بشکریہ رپورٹر

کوئٹہ: کوئٹہ میں بارش سے ایک کچے مکان کی چھت مہندم ہونے سے دو بچے ہلاک ہو گئے۔

جمعرات سے بلوچستان کے شمالی حصوں میں شدید بارشیں جاری ہیں اور ایسے میں جمعہ کو کوئٹہ میں ایک مٹی کے مکان کی چھت منہدم ہو گئی۔

پولیس کے مطابق، واقعہ میں آٹھ سے دس سال کے محمد ہاشم اور محمد جاوید ہلاک ہو گئے۔

بچوں کے والد اور پیشے کے لحاظ سے موچی شمس اللہ نے ڈان۔ کام سے گفتگو میں ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

شمس کے مطابق، بارش کی وجہ سے ان کا خاندان رات بھر سو نہیں سکا تھا۔ ایسے میں جب بچوں کی نیند آئی تو گھر کی چھت منہدم ہو گئی۔

جمعرات کی رات سے شروع ہونے والی مسلسل بارش سے کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں درجنوں کچے مکان منہدم ہو گئے۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے شیخ مندہ علاقے میں بھی کئی مکان متاثر ہوئے لیکن کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024