• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm

پی ایس ایل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان نہ ہوسکا

شائع January 29, 2016
پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی ایک پریس کانفرنس کے دوران جوابات دے رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی/فائل
پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی ایک پریس کانفرنس کے دوران جوابات دے رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کے لیے صرف 6 دن رہ گئے ہیں لیکن حکام کے سامنے درجنوں مسائل ہیں اور میچوں کے لیے ریفریز اور امپائرز کا فیصلہ کرنا ہے، تاہم پی سی بی کے حکام یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ پی ایس ایل وسیع پیمانے اور باآسانی شروع ہونے جارہی ہے جو حقیقت سے دور ہے۔

لاہور میں پی ایس ایل کے میچوں کے لیے پی سی بی کے ایلیٹ امپائروں اور ریفریز کی تعینانی کے حوالے سے بڑی تشویش پائی جاتی ہے۔

ایلیٹ پینل کے ایک ریفری نے ڈان سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پی سی بی کے ایلیٹ پینل کے امپائر اور ریفریز کو بین الاقوامی امپائروں کے ساتھ میچ کا انتظام سنبھالنے کے لے تعینات کیا جائے گا لیکن ہمیں تشویش ہے جیسا کہ خبر ہے کہ ہماری کوئی جگہ نہیں ہے"۔

دوسرے امپائر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی امپائروں کو ملک میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران بین الاقوامی میچوں کی غیر موجودگی میں پی ایس ایل سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں لیکن تصویر ان کے لیے کچھ زیادہ واضح نہیں ہے۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ پی ایس ایل کی جانب سے آنے والی خبریں حوصلہ افزا نہیں ہیں صرف کچھ امپائروں اور ریفریز کو ممکنہ طور پر موقع دیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کے حکام نے لیگ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے تمام تفصیلات جاری کی ہیں لیکن کرکٹ کے حوالے سے اور بالخصوص ریفریز اور امپائروں کے حوالے سے کچھ نہیں آیا۔

دوسری جانب یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل سمیت تین مشہور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے ابھی تک پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے تصدیق کرنا باقی ہے، وجوہات کیا ہیں وہ خود بہتر جانتے ہیں تاہم پی سی بی کے اہم رکن کا دعویٰ ہے کہ کرس گیل پی ایس ایل میں شرکت کے لیے 2 فروری کو دبئی پہنچ رہے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Jan 29, 2016 07:16pm
اصل میں جن صاحب کے ذمہ یہ کام لگایا ہواہے وہ اس سیریز کے حق میں نہیں ہیںاور نہ اس حق میں ہیں کہ پاکستان کو اس سے کوئی فائدہ پہنچے۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025