• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کنگنا کے بیان پر ہریتھک کا کرارا جواب

شائع January 29, 2016
ہریتھک روشن اور کنگنا رناوٹ — فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
ہریتھک روشن اور کنگنا رناوٹ — فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

بولی وڈ اداکار ہریتھک روشن نے اداکارہ کنگنا رناوٹ کی جانب سے ان کو دبے لفظوں میں 'بیوقوف' اور 'سابقہ بوائے فرینڈ' کہنے پر سخت جواب دے ڈالا۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ہریتھک روشن، کنگنا رناوٹ کو فلم ’عاشقی 3‘ سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر کنگنا کا کہنا تھا، ’کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ یہ خبریں کہاں سے آرہی ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کوئی سابقہ بوائے فرینڈ توجہ حاصل کرنے کے لیے انتی بیوقوفوں والی حرکتیں کیوں کرتا ہے، میرے لیے وہ قصہ ختم ہوچکا ہے اور میں گڑے مردے نہیں اکھاڑتی‘۔

کنگنا کے اس بیان کے بعد پریتھک نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور انہیں کرارا جواب دے ڈالا۔

ہریتھک کا کہنا تھا ’میرے کسی پوپ کے ساتھ رشتے کے زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں بجائے کسی (خوبصورت) خاتون کے، جس کا نام میڈیا میں لیا جارہا ہے'.

اپنے بے باک جملوں کے باعث مشہور کنگنا یقیناً ہریتھک کی اس ٹویٹ کے بعد غصے میں لال پیلی ہورہی ہوں گی۔

واضح رہے کہ ہریتھک روشن اور کنگنا رناوٹ نے ایک ساتھ فلم ’کرش 3‘ میں کام کیا تھا، اس فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے تعلق کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگیں تاہم دونوں کی جانب سے کوئی ردعمل موصول نہیں ہوا۔

فلم کی ریلیز کے بعد دونوں اداکار ایک ساتھ کسی ایونٹ میں بھی نظر نہیں آئے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024