• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

زیادہ پھل کھائیں اور موٹاپا دور بھگائیں

شائع January 28, 2016
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ جسمانی وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو اسٹرابری یا سیب کا استعمال زیادہ شروع کردیں اس سے طویل المعیاد عرصے کے لیے فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے یہ بات عجیب لگے مگر زیادہ کھانا ہی اس کی کنجی ہے۔

تاہم محققین کا کہنا ہے کہ جو چیز زیادہ کھانی چاہئے وہ پھل ہیں جو وزن میں اضافے کی روک تھام کرتے ہیں چاہے وہ بہت زیادہ ہی کیوں نہ کھا لیے جائیں۔

محققین کے مطابق اس کی وجہ پھلوں میں پائے جانے والا قدرتی جز فلیونوئڈز ہے جو جسمانی وزن میں کمی کے لیے اہم ہے۔

اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد میں 25 سال کے عرصے تک فلیونوئڈز کے اثرات کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اسٹرابریز، سیب، ناشپاتی اور مالٹوں میں پائے جانے والا یہ جز زبردست اثرات مرتب کرتا ہے، جبکہ چائے اور پیاز بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

روزانہ ان کا ایک اضافی حصے کا استعمال 4 سال کے دوران 100 گرام وزن کم کرتا ہے اور اگر 5 سال تک اس معمول کو برقرار رکھا جائے تو وزن میں آدھا کلو سے زیادہ کمی کی جاسکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ کچھ مقدار میں بھی جسمانی وزن میں کمی صحت کو بہتر بناتی ہے اور ذیابیطس، کینسر، بلڈ پریشر اور شریانوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو لوگ زیادہ پھل یا سبزیوں کا استعمال نہیں کرسکتے وہ سیب، ناشپاتی یا بیریز کی کچھ مقدار کو کھانا عادت بنالیں تو وہ یہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ تحقیق طبی جریدے برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024