• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

وزیراعظم کی آستینوں میں سانپ چھپے ہوئے ہیں، خورشید شاہ

شائع January 28, 2016

سکھر: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے چوہدری نثار کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی آستینوں میں سانپ چھپے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آج ایک پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 'مک مکا' کے الزامات کی تصدیق کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: بلاجواز تنقید سے نفسیاتی جنگ ہار رہے ہیں: نثار

انہوں نے خورشید شاہ کا نام لیے بغیر کہا کہ 'ایک اپوزیشن لیڈر نے اپنے عہدے کا کس طرح حکومت وقت سے فائدہ اٹھایا یہ ایک علیحدہ کہانی ہے۔ میں ایسے شخص کو اتنی اہمیت نہیں دینا چاہتا۔ مجھے افسوس ایک بات کا ہے ان کے نام کے ساتھ سید ہے اور ایک سید اتنی غلط بیانی کرے مجھے اس پر افسوس ہوا'۔

یاد رہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے چوہدری نثار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

مزید پڑھیں:سانحہ چارسدہ: جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ وہ چوہدری نثار کی بات کا جواب پارلیمنٹ میں نوازشریف کی موجودگی میں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کسی کی حکومت نہیں بلکہ جمہوریت بچائی تھی۔ 'آج میرے خلاف بولنے والے ماضی میں میرے ہاتھ چومتے رہے ہیں۔'

خورشید شاہ نے کہا کہ الزام لگانا موجودہ حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے اور وزیراعظم نے انہیں مطمئن نہ کیا وہ عدالت جائیں گے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیراعظم کی خاموشی کو چوہدری نثار کی حمایت سمجھا جائےگا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Jan 29, 2016 04:02am
چودھری نثار نے دس دن غائب رہنے کے بعد اچانک نمودار ھوکر باچا حان یونیورسٹی حملے کو معمولی واقعہ قرار دے کر ھمارے زخموں پر نمک پاشی کی ھے جسکی ھم مزمت کرتے ھیں چودھری نثار صاحب تعلیمی ادارے ھم نے نہیں ریاست نے بند کئے ھیں اور اپنی ناکامی کو ظاہر کردیا ھے تعلیمی ادارے بند کرکے ریاست نے دھشتگردوں کو نفسیاتی جنگ جنگ جیتنے کا موقعہ فراہم کردیا ھے کوئی یہ نہیں چاہتا کہ اسکے بچے کا ایک بھی تعلیمی لمحہ برباد ھو یہ ریاست ھے جو تعلیمی ادارون کو تحفظ دینے میں ناکام ھوچکی ھے خورشید شاہ اور چودھری نثار کے جوابی پریس کانفرسسز مک مکا کا تسلسل ھے دھشتگردی کے حلاف ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے سب کچھ ھورہا ھے اج اور تمام ٹی وی چینلز اور اخبارات میں اس پر پروگرام اور خبریں ھونگی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024