• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

مرد 2 شادیاں کرنے کے پابند

شائع January 28, 2016
جو مرد 2 شادیاں نہیں کریں گے ان کو قید بامشقت کا سامنا کرنا ہو گا—فوٹو : افریقن انڈیپینڈنٹ ٹیلی ویژن
جو مرد 2 شادیاں نہیں کریں گے ان کو قید بامشقت کا سامنا کرنا ہو گا—فوٹو : افریقن انڈیپینڈنٹ ٹیلی ویژن

سمارا: افریقی ملک ایریٹریا میں سرکاری سطح پر مردوں کو کم از کم 2 شادیاں کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔

مختلف ویب سائٹس پر ایریٹریا کے مفتی اعظم کے دستخط شدہ حکم نامے کی کاپی گردش کر رہی ہے—فوٹو: بشکریہpunchng.com
مختلف ویب سائٹس پر ایریٹریا کے مفتی اعظم کے دستخط شدہ حکم نامے کی کاپی گردش کر رہی ہے—فوٹو: بشکریہpunchng.com

مختلف افریقی نشریاتی اداروں پر ایریٹریا کے حوالے سے ایک فتوی گردش کر رہا ہے جس میں ملک کے مفتی اعظم نے مردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 2 شادیاں کریں۔

افریقن انڈیپنڈنٹ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ایسے مرد جو سرکاری احکامات پر عمل نہیں کریں گے ان کو سزاء کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں کے رضا کاروں کا کہنا ہے کہ یہ احکامات وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہوئے ہیں۔

واضح رہےکہ ایریٹریا میں ابلاغ کے آزاد ذرائع موجود نہیں ہیں جبکہ تمام اخبارات اور نشریاتی ادارے حکومت کے تابع ہیں.

اسی لیے آزاد ذرائع یا سرکاری سطح پر اس حکم نامے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

افریقا کے دیگر ممالک کے نشریاتی اداروں پر گردش کرنے والا فتویٰ عربی زبان میں موجود ہے۔

کینیا کے ایک نشریاتی ادارے ایس ڈی ای نے رپورٹ کیا کہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ الہامی قانون کے تحت ہی ملک میں موجود صورتحال کی وجہ سے یہ حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایریٹریا کی پڑوسی ملک ایتھوپیا سے طویل جنگ ہوئی تھی، 1998 سے 2000 تک 2 سال کی جنگ میں ایریٹریا کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد تھی جبکہ اس جنگ میں عام شہری بھی نشانہ بنے تھے دوسری جانب ایتھوپیا کے بھی اس جنگ میں ایک لاکھ 50 ہزار فوجی مارے گئے تھے۔

ایریٹریا کے مفتی اعظم شیخ الامین عثمان کے دستخط سے جاری ہونے والے فتوی میں کہا گیا ہے کہ جو بھی مرد دو شادیوں کے حکم نامے کی پاسداری نہیں کرے گا اس کو قید بامشقت کا سامنا کرنا ہوگا۔

نائجیریا کی ایک ویب سائٹ نائج ڈاٹ کام کے مطابق خواتین کو بھی فتوے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مردوں کو 2 شادیاں کرنے سے نہ روکیں۔

فتوے میں کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین جو اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے سے روکیں گی ان کو عمر قید کی سزاء دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایریٹریا کی مجموعی آبادی 64 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اس کا رقبہ ایک لاکھ 18 ہزار کلو میٹر ہے۔

نوٹ: اس خبر میں ابتدائی طور پر غلطی سے اسلام آباد کے رقبے کو ایریٹریا کے برابر لکھا دیا گیا تھا. اس غلطی کو درست کر دیا گیا ہے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khuram Murad Jan 29, 2016 11:32am
is it wrong ?

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024