• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کوئٹہ اور گوادر کیلئے 'محفوظ شہروں' کا منصوبہ

شائع January 28, 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ساحلی شہر گوادر کو 'محفوظ شہر' بنانے کے لیے سیکیورٹی کا جامع منصوبہ تشکیل دے دیا گیا۔

مذکورہ منصوبے کا تخمینہ 10 ارب روپے لگایا گیا ہے اور اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومت پہلے ہی سے 3 ارب روپے کی منظوری دے چکی ہے۔

خیال رہے کہ اس منصوبے کی تفصیلات ایک اجلاس کے دوران بتائی گئیں جس کی صدارت بلوچستان کے چیف سیکریٹری سیف اللہ چھٹہ کررہے تھے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) خالد شیر دل کا کہنا تھا کہ دونوں شہروں میں لیزر کیمروں، آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریڈر اور آر ایف آئی ڈی سیکیورٹی آلات کی تنصیب کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انھوں ںے مزید کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی غرض سے آلات اور سسٹم کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

ڈی جی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے تمام اہم مقامات پر 1400 سیکیورٹی اور نگرانی کیمرے نصب کیے جائیں گے، جس میں شہر کے داخلی اور خارجی راستے بھی شامل ہیں جبکہ گوادر اور اس کے اطراف میں 136 مقامات پر 465 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

خالد شیر دل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کرتے ہوئے وائرلیس ٹاور بھی نصب کیے جائیں گے۔

یہ خبر 28 جنوری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Haider Shah Jan 28, 2016 10:45am
Never ever pin down the roots cause problems always have Plan B in action. should have be focus on "Why Terrorist had deep rooted in Pakistan and what action should have taken to mitigate from the roots" Installing thousand's of camera is not the solution, Its like sweeping dirt under the carpet and assume it's become clean. Need think tanks advise.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024