کراچی کا امن ہر صورت یقینی بنائیں گے، آرمی چیف
کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں امن کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ہر حد تک جانے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں کور ہیڈ کوارٹر میں فوجی قیادت کے اہم اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگاکر انھیں ختم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال، کراچی آپریشن اور خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ
جنرل راحیل نے بڑی کامیابیوں پر خفیہ ایجنسیوں کی خصوصی تعریف کی۔
آرمی چیف نے رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کوبھی سراہا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف کے زیر صدارت ہونے والا اہم اجلاس پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔