• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

کوہلی کا فین بھارتی پرچم لہرانے پر گرفتار

شائع January 27, 2016 اپ ڈیٹ August 16, 2019

اوکاڑہ: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اپنے مکان پر ہندوستان کا پرچم لہرانے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی پولیس نے ہندوستانی پرچم لہرانے کی اطلاع ملنے پر گاؤں (چک 54/2L) میں ایک شخص عمر دراز ولد لیاقت علی کے گھر پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کی اطلاع پر عمر دراز موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے چند گھنٹے کی کوشش کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے عمر دراز کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 123- اے اور مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے سیکشن 16 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کا مداح ہے اور اس نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔

تاہم اب اسے احساس ہوگیا ہے کہ اس نے ہندوستان کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں پاکستان کے پرچم لہرائے جانے کے واقعات عمومی طور پر پیش آتے رہتے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عمومی طور پر ہر جمعے کو پاکستان کی حمایت اور ہندوستان کی مخالفت میں پاکستانی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب ہندوستانی پنجاب میں سکھوں کی ’خالصتان تحریک‘ طویل عرصے سے جاری ہے اور وہاں بھی پاکستان کا پرچم کئی بار لہرایا جاچکا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024