• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نئے گیس کنکشنز پر پابندی ختم ہونے کا امکان

شائع January 27, 2016

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بتایا گیا ہے کہ نئی اسکیموں پر عائد گیس کنکشن کی پابندی کو عنقریب اٹھایا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے ایک سمری کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) کو بھیجی جاچکی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری کررہے تھے، جنھوں نے سیکریٹری پیٹرولیم کی غیر حاضر کے باوجود اجلاس کے آغاز میں اراکین کو طے شدہ ایجنڈے پر بحث جاری رکھنے کے لیے قائل کیا۔

کمیٹی کے اراکین نے ملک بھر کی نئی رہائشی اسکیموں کو نئے گیس کنکشن کی فراہمی میں تاخیر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزارت پیٹرولیم کے حکام کا کہنا تھا کہ پابندی وزیراعظم کی جانب سے لگائی گئی تھی جس کے بعد گیس فراہم کرنے والی دونوں کمپنیوں نے کسی بھی نئے منصوبے کا آغاز نہیں کیا۔

یہ فیصلہ گیس کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا اور اس حوالے سے ایک سمری سی سی آئی کو بھیجی گئی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ 5 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کی نئے اسکیموں کے حوالے سے سمری سی سی آئی کو بھیجی گئی تھی اور اس میں مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے بھیجے گئے منصوبے بھی شامل تھے۔

سینیٹر محسن عزیز نے مذکورہ مسئلے پر حکومتی جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ اُمید کھو چکے ہیں کہ سمری سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 'کوئی نہیں جانتا کہ سی سی آئی کا آئندہ اجلاس کب منعقد ہوگا' جبکہ 'اجلاس ہر 3 ماہ بعد ہونا چاہیے لیکن گذشتہ ایک سال میں ایک بھی اجلاس نہیں ہوا'۔

اجلاس میں تیل پیدا کرنے والے اضلاع کے مقامی افراد کی ملازمتوں کی حیثیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر 27 جنوری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024