• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آلو کی تصویر 10 لاکھ یورو میں فروخت

شائع January 27, 2016
10 لاکھ یورو کی تصویر — فوٹو بشکریہ کیون ابوشچ
10 لاکھ یورو کی تصویر — فوٹو بشکریہ کیون ابوشچ

ایک آلو کتنے کا آجائے گا یقیناً دو سے پانچ روپے میں آپ اسے خرید سکتے ہیں، مگر کیا آپ اسے 10 لاکھ یورو (گیارہ کروڑ) روپے میں خریدنا پسند کریں گے؟

جی ہاں ایسا واقعی ہوا ہے اور ایک معروف فوٹو گرافر کیون ابوشچ نے حال ہی میں آلو کی ایک فوٹو گراف یا تصویر دس لاکھ یورو میں فروخت کی۔

فوٹوگرافر نے پیرس میں اپنے گھر میں ایک یورپی بزنس مین سے ملاقات کے دوران اس آلو کی تصویر کی قیمت بتائی اور اس میں کمی سے انکار کردیا۔

اور اس کی حکمت عملی کام کرگئی۔

اس کا کہنا ہے کہ مجھے آلوﺅں اور انسانوں میں مماثلت نظر آتی ہے، عام طور پر کاشت ہونے والے آلو کی زندگی پرتشدد اور جلد ختم کردی جاتی ہے۔ میں نے اس تصویر مین آلو کو انسانی تجربات کی تحقیق کی پراکسی کے طور پر استعمال کیا۔

یہ تصویر 162 بائی 162 سینٹی میٹر کی ہے اور اسے لینے کے لیے ایک لائٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

آلوﺅں سے ہٹ کر کیون ابوشچ اسٹیون اسپیلبرگ، جونی ڈیپ اور دیگر معروف شخصیات کی تصاویر کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

adil Jan 27, 2016 01:18pm
what a pity , people are dying in 100 per minute of hunger and cold and people are purchaing aaloo in millions

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024