• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

این اے 122:ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی درخواست مسترد

شائع January 26, 2016

لاہور: الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علیم خان کی درخواست خارج کردی۔

الیکشن ٹریبونل کے جج رشید قمر نے پی ٹی آئی امیدوار علیم خان کی جانب سے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا.

اس سے قبل الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی سے متعلق دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،جو آج سنایا گیا.

دوسری جانب پی ٹی آئی کے علیم خان نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو خلاف قانون قرار دے کر سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا.

مزید پڑھیں:این اے-122 دھاندلی کیس کا فیصلہ، دوبارہ الیکشن کا حکم

یاد رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 سے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق کامیاب قرار پائے تھے، جن کی کامیابی کو ان کے مخالف امیدوار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چیلنج کیا تھا.

بعد ازاں الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کا موقف درست قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا.

گذشتہ برس 11 اکتوبر کو این اے 122 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی نے سردار ایاز صادق کے مقابلے میں علیم خان کو نامزد کیا.

یہ بھی پڑھیں:این اے -122: ن لیگ سخت مقابلے کے بعد کامیاب

ضمنی انتخاب میں سخت مقابلے کے بعد ایاز صادق نے علیم خان کو شکست دے دی، تاہم پی ٹی آئی امیدوار نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پر ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرکے جیتنے کا الزام عائد کیا اور الیکشن ٹریبونل میں پٹیشن دائر کی، جسے مسترد کردیا گیا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Jan 26, 2016 11:41pm
پی ٹی ائی کو اب دھاندلی دھاندلی کا یہ بیکار کھیل بند کرنا چاہئے اب تو انتخابات ھوئے زیادہ عرصہ گزر چکا ھے اور نئے انتخابات میں کم وقت باقی رہ گیا ھے پی ٹی ائی کو انے والے عام انتخابات کی تیاری کرلینی چاہئے پی ٹی ائی اج تک ایک سیٹ پر دھاندلی ثابت نہ کرسکی ھے علیم حان کو لاہور کے اپنے حلقے میں بیٹھ کر 2018 کے الیکشن کیلئے کام کرنا چاہئے عدالت کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024