• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران خان والد کی طرح ہیں، میرا

شائع January 23, 2016
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور لولی وڈ اداکارہ میرا—۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور لولی وڈ اداکارہ میرا—۔

لاہور: لولی وڈ کی اسکینڈل کوئین میرا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ان کے والد کی طرح ہیں اور وہ اُن سے شادی نہیں کرسکتیں۔

نکاح پر نکاح کیس کے سلسلے میں کینٹ کچہری آمد پر ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے اور اگر پی ٹی آئی چیئرمین نے پیش کش بھی کی تب بھی وہ شادی نہیں کریں گی.

میرا کا مزید کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی پارٹی کو اُس وقت جوائن کرسکتی ہیں، اگر عمران خان انھیں ایک بیٹی کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت دیں.

یاد رہے کہ اس سے قبل میرا نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شادی کی پیشکش کی تھی.

مزید پڑھیں:میرا کی عمران خان کو شادی کی پیشکش

صرف ایک سال اور 3 ماہ قبل میرا نے کہا تھا کہ عمران خان بہت وجیہہ شخصیت کے مالک ہیں اور 'اگر وہ مجھے شادی کی پیشکش کریں گے تو میں فوری حامی بھرلوں گی

کورٹ میں پیشی پر میرا نے 2016 کو اپنی شادی کا سال بھی قرار دے دیا اور کہا کہ اُن کی اپنی پہچان ہے، وہ کسی کو کاپی نہیں کرتیں۔

دوسری جانب میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ مدثر اقبال کھوکھر کی عدالت میں ہوئی.

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کا کیس خاتون جج عظمیٰ سرتاج کی عدالت میں منتقل کردیا اور آئندہ اس کیس کی سماعت خاتون جج کریں گی.

سماعت کے بعد اداکارہ کے ہمراہ موجود ان کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمٰن آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ کو بدنام کرنے کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔

میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمٰن نے اداکارہ کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے، ان کا موقف ہے کہ میرا نے ان کے نکاح میں ہونے کے باوجود کپتان نوید کے ساتھ شادی کی۔

یہ بھی پڑھیں:میرا کی گرفتاری کا حکم

میرا اور عتیق الرحمٰن کے درمیان جاری تنازع کے بعد میرا نے اس بات کی تردید کی تھی کہ انہوں نے عتیق سے شادی کی ہے۔

عتیق نے میرا پر قتل کرنے کی دھمکیوں اور گھر سے سامان چوری کرنے جیسے الزامات بھی لگائے، دوسری جانب میرا نے بھی عتیق پر ان کو قتل کرنے کے الزامات لگائے۔

میرا اور نوید کی شادی کی خبروں کے دوران بھی عتیق نے میڈیا پر آکر میرا پر الزام لگایا تھا کہ وہ اب بھی ان کے ساتھ نکاح میں ہیں جس کے باعث وہ یہ نکاح نہیں کر سکتیں۔

گذشتہ برس 31 جولائی کو میرا کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے جبکہ 17 ستمبر 2014 کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض اداکارہ کی ضمانت منظور کی گئی تھی.

واضح رہے کہ میرا نے سول کورٹ میں تنسیخ نکاح کا کیس بھی دائر کر رکھا ہے، جس کی سماعت اگلے ماہ 8 فروری کو ہوگی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024