• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’قومیت کے باعث ہولی وڈ فلم میں کاسٹ کیا گیا‘

شائع January 22, 2016
دپیکا پڈوکون
دپیکا پڈوکون

اپنے کامیاب بولی وڈ کیرئیر کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون ہولی وڈ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے کو تیار ہیں۔

دپیکا پڈوکون کو ہولی وڈ کے معروف اداکار ون ڈیزل کی آنے والی فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس میں دپیکا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم فئیر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر میں آںے والے اس نئے راستے کے لیے کافی نروس تھیں تاہم انہیں خود پر فخر بھی ہے۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون ہولی وڈ کی فلم کا حصہ؟

دپیکا کے مطابق ’مجھے اس بات پر بے حد فخر ہے کہ میں اس فلم میں اپنی قومیت کے باعث کاسٹ کی گئی ہوں، مجھے امید ہے میں اس فلم میں اچھی اداکاری کروں اور لوگ اسے سنیما میں جا کر دیکھیں‘َ۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ فلم میں کاسٹ ہونے کا اعلان گزشتہ ماہ ون ڈیزل کے ساتھ ایک تصویر کے ذریعے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈیزل اور دپیکا کی تصویر پر اکشے کا مذاق

جس کے بعد اداکار اکشے کمار نے ان کی تصویر کا ساتھی اداکار ابھیشیک بچن اور ریتیش دیشمکھ کے ساتھ کافی مزاق بنایا۔

واضح رہے کہ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ ہولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز 'ٹرپل ایکس' کا تیسرا حصہ ہے جس میں دپیکا کے ہمراہ ون ڈیزل، روبی روز اور جیٹ لی اہم کردار میں نظر آئیں گے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024