• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ول سمتھ کا آسکر تقریب میں شریک نہ ہونے کا اعلان

شائع January 21, 2016 اپ ڈیٹ January 22, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

ہولی وڈ اسٹار ول سمتھ نے رواں سال آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

جمعرات کو مشہور ٹی وی شو’ گڈ مارننگ امریکا‘ میں ایک انٹرویو کے دوران ول نے کہا کہ رواں سال کسی سیاہ فام اداکار کی نامزدگی نہ ہونے کی وجہ سے تقریب کا بائیکاٹ کرنے والی اپنی بیوی اور اداکارہ جاڈا پنکٹ سمتھ کے ساتھ ہیں۔

دو مرتبہ آسکرز کیلئے نامزدہونے والے ول نے کہا ’میرے خیال میں مجھے امریکا اور ہولی وڈ برادری کو عظیم بنانے والوں کا تحفظ کرتے ہوئے ان کیلئے لڑنا چاہیے‘۔

خیال رہے کہ جاڈا نے پیر کو اپنے فیس بک پیچ پر ایک وڈیو کے ذریعے تقریب میں شرکت نہ کرنے اور نہ ہی اسے دیکھنا کا اعلان کیا تھا۔

اُس وقت ملک سے باہر ول کیلئے یہ اعلان حیران کن تھا اور نہیں جانتے تھے کہ ان کی بیوی تقریب کا بائیکاٹ پر غور کر رہی ہیں۔

تاہم، اب انہوں نے اپنے بیوی کے فیصلے کی مکمل حمایت کی ہے۔ ’میں نے ان کی بات سنی اور میں حیران رہ گیا۔ مجھے ایسی خاتون سے شادی پر فخر ہے‘۔

ول نے واضح کیا کہ وہ آسکرز کا بائیکاٹ اس لیے ہرگز نہیں کر رہے کہ انہیں فلم Concussion کیلئے نامزد نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال آسکرز میں کسی سیاہ فام اداکار کی نامزدگی نہ ہونے پر کئی ہولی وڈ اسٹارز نے تنقید کی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024