• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

محافظ کے قتل پر انڈین کروڑ پتی کو عمر قید

شائع January 21, 2016

نئی دہلی: ہندوستان میں ایک کروڑپتی شخص کو اپنے محافظ کا قتل کرنے پر عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ہندوستانی براڈکاسٹر این ڈی ٹی وی اور دیگر نیوز اینجنسیز کے مطابق محمد نشام نامی کروڑ پتی شخص کو جمعرات کے روز قتل کا مرتکب پائے جائے جانے پر کیرالہ کی ایک عدالت نے سزا سنائی۔

پولیس کے مطابق صنعت کار نشام نے اپنے محافظ کو مبینہ طور پر گیٹ کھولنے میں سستی برتنے پر اپنی ایس یو وی ہمر سے ٹکر مار قتل کردیا تھا۔

50 سالہ محافظ چندرابوس کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

نشام کا کیرالا میں تمباکو اور جائیداد کا کاروبار ہے۔ وہ اس سے قبل 2013 میں اپنے 9 سالہ بیٹے کو فراری چلانے کی اجازت دینے سمیت کئی پولیس مقدمات کا سامنا کرچکے ہیں۔

انہیں کچھ کیسز میں ضمانت دے دی گئی جبکہ دیگر پر جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا۔

فروری میں گارڈ کے قتل کے بعد سے نشام اپنے آبائی علاقے تھریسر کے قریب انتظامیہ کی حراست میں ہیں۔

سزا سنائے جانے کے بعد گارڈ کی بیوی نے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024