• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سعودیہ، ایران بھائی بھائی: نواز شریف

شائع January 19, 2016
تہران: ایرانی صدر حسن روحانی پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کرتے ہوئے۔ — اے پی
تہران: ایرانی صدر حسن روحانی پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کرتے ہوئے۔ — اے پی

تہران: پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب اور ایران کو بھائی بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد خطے میں موجود کشیدگی میں کمی چاہتا ہے۔

منگل کو ایران کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم اور ان کی ٹیم ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے ڈیووس روانہ ہو گئے۔

نواز شریف نے آج تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی، جس میں دنوں رہنماؤں نے ایران -سعودیہ کشیدگی کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹینٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ اور وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی اور ایرانی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

نواز شریف نے صدر روحانی کو خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا، جس پر ایرانی صدر نے کہا کہ وہ پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

روحانی سے ملاقات کے بعد ڈیووس روانگی سے قبل نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ’سعودی عرب اور ایران بھائی بھائی ہیں اور پاکستان خطے میں موجود کشیدگی میں کمی چاہتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ پاکستان ایک بار پھر ایران - سعودی عرب تنازعے میں کردار ادا کررہا ہے۔

’1997میں بھی ہم نے ایران اور سعودی کے درمیان تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کیا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں ایران - عراق کشیدگی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

ادھر، جنرل راحیل شریف نے آج ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

جنرل راحیل نے کہاکہ پاکستان ایران کو بہت اہم ہمسایہ مسلمان ملک سمجھتا ہے۔’پاکستانی عوام بھی ایرانی بھائیوں سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور یہ خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے، دہشت گردی کی روک تھام کےلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے تہران پہنچنے پر ایران کے وزیر دفاع اور اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعد میں نواز شریف نے تہران میں ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان سے ملاقات میں کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے وزیراعظم نواز شریف کے ایران کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس سے پہلے ریاض سے تہران جاتے ہوئے وزیراعظم نے پرواز کے دوران بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور دیگر حکام سے پاکستان اور ایران کے تعلقات کے بارے میں مشاورت کی سعودی عرب اور ایران کے موقف کے حوالے سے سعودی قیادت سے ہونے والی بات چیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (2) بند ہیں

Shahzad Jam Jan 19, 2016 04:30pm
Please correct the name of Ianian Defense Minister in this article http://www.dawnnews.tv/news/1032231/. The correct name of the current defense minister is Hossein Dehghan. Source: https://en.wikipedia.org/wiki/Ministry_of_Defense_and_Armed_Forces_Logistics_(Iran)
Ali Jan 20, 2016 12:13am
As a PTI Supporter, I appreciate Govt of Pak efforts as well NS. NS is doing not bad. Could be better though.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024