• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

انگلش پریمیئر لیگ کا ریکارڈ رونی کے نام

شائع January 18, 2016
وین رونی لیورر پول کے خلاف گول اسکور کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کرتے ہوئے۔ فوٹو رائٹرز
وین رونی لیورر پول کے خلاف گول اسکور کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کرتے ہوئے۔ فوٹو رائٹرز

لیورپول: انگلینڈ کے کپتان اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار وین رونی نے انگلش پریمیئر لیگ میں کسی ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اتوار کو لیورپول کے خلاف اسی کے ہوم گراؤنڈ پر میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کر کے رونی نے ناصرف اپنی ٹیم کو 1-0 کی فتح سے ہمکنار کرایا بلکہ ساتھ ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی لیورپول کے خلاف لگاتار چوتھی کامیابی ہے۔

رونی نے اس ایک گول کے ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے کیے گئے گول کی تعداد 176 کر لی اور انگلش پریمیئر لیگ میں کسی ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ فرانس کے اسٹار تھیری ہنری کے پاس تھا جنہوں نے آرسینل کی نمائندگی کرتے ہوئے 175 گول اسکور کیے تھے۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ لیورپول بدستور نویں نمبر پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024