کابل میں اطالوی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ

شائع January 17, 2016 اپ ڈیٹ January 18, 2016

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اطالوی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب پیر کو افغان اور دیگر عالمی رہنماؤں کے درمیان ممکنہ طور پر طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالے سے اجلاس ہونا ہے۔

ایک افغان افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تاحال اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس راکٹ کا ہدف سفارت خانہ ہی تھا۔

اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کے بعد افغانستان، پاکستان، امریک اور چین کے افسران طالبان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کے حوالے سے پیر کو بات چیت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025