• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یوٹیوب اب اردو زبان میں دستیاب

شائع January 12, 2016
یوٹیوب کا پاکستان کے لیے بنایا گیا نیا پیج— اسکرین شاٹ
یوٹیوب کا پاکستان کے لیے بنایا گیا نیا پیج— اسکرین شاٹ

گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے پاکستان کے لیے خصوصی ویب پیج متعارف کرا دیا ہے۔

گوگل کے ایک بیان کے مطابق آج سے نیپال، پاکستان اور سری لنکا کے صارفین ایک نیا یوٹیوب پیج دیکھ سکیں گے جو ان کی مقامی زبان اور ڈومین سے مزئین ہوگا۔

بیان کے مطابق یوٹیوب اب نیپالی، سنہالی اور اردو میں دستیاب ہے اور ایک ملک کے لیے مخصوص ہوم پیج کا مقصد ہے کہ ہم صارفین کے لیے سائٹ پر زیادہ سے زیادہ ایسی ویڈیوز کو لاسکیں گے جو ان کے دل کے قریب ہوں گی۔

یوٹیوب ایشیاء پیسیفک کے ڈائریکٹر گوتم آنند کی جانب سے جاری اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ اس سے ان ممالک کے لوگوں کو اپنی پسند کی ویڈیوز تلاش کرنے میں کچھ مدد مل سکے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں گوگل کے کمیونیکشن منیجر ظفری یوسف کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ ورژن استعمال کرنے والوں کو دنیا کے سب سے بڑے آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم پردستیاب دنیا بھر کے مواد کی وسیع اقسام تک رسائی کے علاوہ وہ اپنی ثقافت اور زبان کے مزاج کے مطابق آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح اور علم بھی حاصل کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اِن ملکوں میں یو ٹیوب کے ہوم پیچ پر وزٹ کرنے والے اپنے ملکوں کی ایسی ویڈیوز اور پلے لسٹس دیکھ سکیں گے جو اِن ملکوں میں خود ان کی اپنی زبان اور ڈومین میں مقبول ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان میں یو ٹیوب کے ہوم پیج کا وزٹ کرنے والے اب یوٹیوب پاکستان کی ویب سائٹ اردو میں دیکھ سکیں گے جس میں پاکستان کی پسندیدہ اور تجویز کردہ ویڈیوز کی پلے لسٹس بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یوٹیوب سمیت اپنے تمام پلیٹ فارمز پر فکر وفن کے تحفظ اور تبادلے کے لیے پر عزم ہیں، جس کے لیے ہم صنعت، حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ عالمی سطح پر مستقل بات چیت کرتے رہیں گے۔ ہم حکومت کی جانب سے ویڈیوز کو بند کرنے کے لیے درخواستوں/ہدایات کو ٹریک کرتے رہیں گے اور اپنی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بھی شامل کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علی وسلم کے متعلق گستاخانہ مواد کی موجودگی کے باعث پاکستان میں 2012 سے یوٹیوب پر پابندی عائد ہے اور مستقبل قریب میں اسے اٹھائے جانے کے امکانات نظر نہیں آتے۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے بھی کچھ عرصے قبل اپنے اردو میسنجر کو متعارف کرایا تھا جبکہ مختلف ویب سائٹس میں بھی اب اردو کو شامل کیا جارہا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024