• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاکستان پر بداعتمادی کی کوئی وجہ نہیں، انڈیا

شائع January 12, 2016
ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ۔ — فائل فوٹو
ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ۔ — فائل فوٹو

ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی اس یقین دہانی پر بداعتمادی کی کوئی وجہ نہیں کہ وہ پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

سنگھ نے منگل کو انڈین میڈیا سے گفتگو میں کہا ’پاکستانی حکومت کہہ چکی ہے کہ وہ موثر کارروائی کرے گی، لہذا میرے خیال میں ہمیں انتظار کرنا چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انڈین حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ایسے میں پاکستان پر فوراً بد اعتمادی کی کوئی وجہ نہیں۔

پٹھان کوٹ حملے کے بعد یونائیٹڈ جہاد کونسل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حملہ در اصل انڈیا کو پیغام ہے کہ کشمیری حریت پسند انڈیا میں کہیں بھی حساس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو یقین دلایا تھا کہ اگر پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے میں پاکستانی عناصر کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے تو اسلام آباد ’فوری اور فیصلہ کن کارروائی‘ میں بالکل نہیں ہچکچائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024