• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

مسلح افراد کا بغداد کے مال پر حملہ، 18 افراد ہلاک

شائع January 12, 2016

بغداد: مسلح افراد کے عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم حملے اور مال میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی طور پر حکام نے حملے 50 کے قریب افراد کو مغوی بنائے جانے کا بتایا تھا جو حملے کے موقع پر کامپلیکس کے اندر پھنس گئے تھے۔

بعدازاں عراقی فورسز نے عمارت کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

پولیس اور میڈیکل افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ یہ حملہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔

دوسری جانب بغداد کی ایک مارکیٹ میں کار بم حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

تاحال کسی گروپ نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024