• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

سام سنگ کی سب سے بہترین ویئرایبل ڈیوائسز؟

شائع January 11, 2016
سام سنگ اسمارٹ سوٹ — فوٹو بشکریہ سام سنگ
سام سنگ اسمارٹ سوٹ — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کی جانب سے نت نئی ڈیوائسز سامنے آتی رہتی ہیں مگر این ایف سی ٹیگز ساﺅنڈ ے لیس لباس اور ایسا پرس جو سولر پینل کی مدد سے آپ کا فون چارج کرسکے، بالکل ہی ہٹ کر ہیں۔

یہ مخصوص ڈیوائسز سام سنگ کے ایک اور شعبے سی اینڈ ٹی نے تیار کی ہیں اور یہ فروخت کے لیے بھی پیش کردی گئی ہیں۔

ان ڈیوائسز کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران دنیا کے سامنے متعارف کرایا گیا تاہم اس سے قبل کوریا میں سام سنگ کی کمپنی دی ہیومین فٹ کے تحت فروخت کے لیے پیش کریا گیا تھا۔

کمپنی نے ورزش کے لیے اسمارٹ ملبوسات کو بھی پیش کیا جو آپ کی سرگرمیوں اور جسمانی حرکات کو ٹریک کرتے ہیں۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لباس میں این ایف سی ٹیگز کی مدد سے لوگوں کے لیے اپنے کانٹیکٹ کی معلومات کسی کے فون پر منتقل کرنا آسان ہوجائے گا۔

اس لباس کی قیمت 500 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

تاہم سب سے انوکھی چیز وہ بٹوہ یا پرس ہے جو موبائل فونز چارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس پرس میں سولر پینل موجود ہیں جو گلیکسی اسمارٹ فون کو چار گھنٹوں میں چارج کردیتے ہیں مگر اس میں شمسی توانائی محفوظ نہیں ہوتی، اس لیے یہ چارجنگ سورج کی روشنی میں ہی ممکن ہوتی ہے۔

اس پرس کو رواں سال کسی وقت فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024