• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

نائیجیریا،آذربائیجان جے ایف17 خریدنے کے خواہشمند

شائع January 9, 2016

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور نائیجیریا بھی پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں، جن میں جے ایف 17 طیارے بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے وفد سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران ممنون حسین نے کہا کہ آذربائیجان اور نائیجیریا جلد پاکستان کے دفاعی سازو سامان کے خریدار بن جائیں گے۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ نائیجیریا نے پاکستان کے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے لیے خواہش کا اظہار کیا ہے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیارے شامل ہیں۔

اپنے حالیہ دورہ آذربائیجان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور صنعتی شعبے کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے کمی کا اعلان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو فراہم کردہ حکومتی سہولیات کے باعث ہی ملک کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی معیشت اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے امن کا قیام ناگزیر ہے، جبکہ حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

یہ خبر 9 جنوری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024