• KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:46pm
  • ISB: Maghrib 6:30pm Isha 7:55pm
  • KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:46pm
  • ISB: Maghrib 6:30pm Isha 7:55pm

داعش چھوڑنے کے مطالبے پر والدہ کا سرعام قتل

شائع January 9, 2016

داعش کے ایک عسکریت پسند نے شامی شہر رقہ میں شدت پسند تنظیم چھوڑنے کا مشورہ دینے پر اپنی والدہ کو سرعام قتل کردیا۔

شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والے مبصر گروپ کی رپورٹ کے مطابق والدہ نے اپنے بیٹے کو کہا تھا کہ امریکی اتحاد داعش کو ختم کردے گا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ والدہ نے عسکریت پسند کو اس کے ساتھ شہر چھوڑنے کی بھی صلاح دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق عسکریت پسند نے گروپ کو اپنی والدہ کے ان جملوں کے حوالے سے آگاہ کردیا جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ 20 سالہ شخص نے اپنی والدہ کو بدھ کے روز پوسٹ آفس کی عمارت کے سامنے قتل کیا جہاں وہ کام کرتی تھیں۔

شام اور عراق کے متعدد علاقوں پر قابض شدت پسند گروپ اب تک سیکڑوں افراد کو قتل کرچکا ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

DR MUHAMMAD AYAZ Jan 09, 2016 02:05am
one hundred percent (100 % ) khawarigs. same like TTP.
essam Jan 09, 2016 01:50pm
@DR MUHAMMAD AYAZ

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025