• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈھکن مہم کے پیچھے سیاسی عزائم ہیں، وزیر بلدیات سندھ

شائع January 8, 2016
۔—فیس بک فوٹو۔
۔—فیس بک فوٹو۔

کراچی: وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا کہ شہر قائد میں بغیر ڈھکن والے گٹروں کے خلاف چلنے والی مہم کے پیچھے سیاسی عزائم ہیں۔

واضح رہے کہ مارکیٹنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عالمگیر خان نے چند روز قبل ایک مہم شروع کی تھی جس میں انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بغیر ڈھکن والے گٹروں کا تعین کرتے ہوئے ان کے قریب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا خاکہ بنایا اور ان سے درخواست کرتے ہوئے’فکس اٹ‘ (اسے ٹھیک کرو) لکھا۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سندھ حکومت کی ڈھکن لگانے کی اپنی مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں مسائل ہیں ان کی نشاندہی کی جائے، مسئلہ فوری حل کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی تصاویر لگانا درست اقدام نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈھکن لگانے کی سندھ حکومت کی مہم گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے اور متعدد مقامات کے مسائل حل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ عالمگیر خان کی مہم ان کی حکومت کی مہم کے بعد شروع کی گئی۔

واضح رہے کہعالمگیر خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق عہدیدار ہیں۔

ان کی اس مہم کی ویڈیو اور تصاویر جلد سوشل میڈیا پر پھیل گئیں اور ہزاروں لوگوں نے اسے سراہا۔

عالمگیر خان نے ڈان اخبار سے بات کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس مہم کے حوالے سے غلط ردعمل دیا اور یہ سب حکام کی ایما پر کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیروز آباد پولیس کے ایک انسپکٹر کی جانب سے ان کے والد کو فون آیا جس میں ان سے کہا گیا کہ ان کی گاڑی سے شارع فیصل پر ایک حادثہ ہوا ہے، اس لیے پولیس اسٹیشن میں حاضری دیں۔

سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ان کی اس مہم کا ذکر اُس وقت زیادہ ہونے لگا جب قائم علی شاہ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو دو روز میں مسئلے کے حل کی ہدایت کی۔

تبصرے (3) بند ہیں

avarah Jan 09, 2016 12:06am
US KO KHELNEY DO - TUMHAARIY JEB SEY PEEYSEY JAATEY HEYn KIYA? EISA MESLA HEY TO BALDIAYA KI TEEM LAGADO IN KO MITAANEY KEYLIYE
avarah Jan 09, 2016 10:20am
راچی: وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا کہ شہر قائد میں بغیر ڈھکن والے گٹروں کے خلاف چلنے والی مہم کے پیچھے سیاسی عزائم ہیں۔I SUPPOSE YOU ARE CORRECT - THE PERSON IS GOING TO INTRODUCE HIMSELF AS A NEXT CANDIDATE FOR CHIEF MINISTERSHIP OR MINISTER FOR LOCAL BODIES :))))))))))))))
Imran Jan 09, 2016 03:26pm
عقل سے ماورا بات ہو گی جب بھی کوئی بات انکی زبان سے نکلے گی۔یہ تو بہت اچھے سیاسی عزائم ہیں اگر کسی پارٹی کے ہیں تو۔اگر ملک کی فلاح کی کوئی بات کرے تو وہ انکوملک دشمن عناصر کی سازش لگتی ہے۔اور ان رپورٹرز پر حیرت ہوتی ہے جو آگےانکی باتیں شائع کر دیتے ہیں۔ بجائے یہ کہ ان سے وہ سوال کریں جو میں نے اوپر لکھاہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024