• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد: 'انسانی اسمگلر' کی ڈرامائی گرفتاری

شائع January 7, 2016

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز کے ذریعے بیرون ملک فرار ہونے والے ایک مبینہ انسانی اسمگلر کو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا.

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والا احتشام الحق ایک 'انسانی اسمگلر' ہے.

بیان کے مطابق مبینہ ملزم کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے-741 کے ذریعے جدہ فرار ہورہا تھا.

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جہاز نے رن وے پر دوڑنا شروع کردیا تھا کہ ایف آئی اے نے طیارے کو روکنے کا حکم دیا اور ملزم کو گرفتار کیا.

ایف آئی اے کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ ملزم نے پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے شادی کررکھی ہے اور اُس کی راولپنڈی کے علاقے چاندنی چوک میں ٹریول ایجنسی ہے.

پی آئی اے کے ایک عہدیدار نے بھی مبینہ انسانی اسمگلر کی گرفتاری کی تصدیق کی.

پاکستان نے گذشتہ برس جولائی میں جاری کی گئی امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ پاکستان اُن ممالک کی واچ لسٹ میں دوسرے درجے پر موجود ہے، جنھیں انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے، لیکن وہ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024