• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

سعودی –ایران تنازع: ٹی وی چینلز کو محتاط رہنے کی ہدایت

شائع January 6, 2016
۔ — اے پی فائل فوٹو
۔ — اے پی فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سعودی-ایران تنازع پر میڈیا کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پیمرا نے ایک نوٹس کے ذریعے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر رپورٹنگ، ٹاک شوز اور تبصرے کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں ورنہ پاکستان کے دوست ملکوں سے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ’ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ ٹاک شوز کے میزبانوں نے بارہا ایسی زبان اور رائے دی جس سے ناصرف مختلف فرقے کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے بلکہ اس سے قومی ایکشن پلان کے تحت فرقہ ورانہ کشیدگی کم کرنے کی پاکستان حکومت کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے‘۔

’میڈیا ہاؤسز کو چاہیے کہ وہ ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے پروگرامز نشر کرنے سے گریز کریں‘۔

نوٹیفکیشن میں تمام ٹی وی چینلز کو حکم دیا گیا کہ وہ اس حوالے سے پیمرا کی گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے ’نفرت آمیز‘ تبصرے نشر کرنے سے اجتناب کریں۔

پیمرا اس سے پہلے ’غیر ذمہ درانہ‘ اور ’نان پروفیشنل‘پروگرام پر ایک فرقہ ورانہ گروپ کے جذبات مجروح کرنے پر ایک نجی ٹی وی چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے ہفتہ کو ’دہشت گردی‘ کے جرم میں ایک مشہور شیعہ عالم شیخ نمر النمر سمیت 47 افراد کو سزائے موت دے دی تھی۔

اس پر ایران سمیت مختلف ملکوں میں ردعمل دیکھنے میں آیا اور مشرق وسطی میں فرقہ ورانہ کشیدگی بڑھتی نظر آئی۔

نوٹیفکیشن کا عکس
نوٹیفکیشن کا عکس

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (1) بند ہیں

حسن امتیاز Jan 07, 2016 01:56am
ویسے اگر ٹی وی چینلز خارجہ امور پر ٹاک شو نہ کریں یا انتہائی کم کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024