• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

کرس گیل 'عیاش' آدمی ہیں، خاتون صحافی

شائع January 6, 2016 اپ ڈیٹ January 7, 2016
خاتون صحافی نے کرس گیل کو غیر مہذب کے الزامات لگایا۔ فوٹو/ اے پی
خاتون صحافی نے کرس گیل کو غیر مہذب کے الزامات لگایا۔ فوٹو/ اے پی

سڈنی:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ نازآل راؤنڈر کرس گیل آسٹریلیا میں بگ بیش ٹورنامنٹ کے دوران خاتون صحافی سے نامناسب گفتگو پر تنقید کی ذد میں ہیں جبکہ مزید خواتین صحافیوں کی جانب سے ان کے رویے پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔

کرس گیل گزشتہ روز نیٹ ورک ٹین کی رپورٹر مل مکلاکلن کے ساتھ غیر مہذب گفتگو کرنے پر 7 ہزار ڈالر جرمانے کے بعد مزید خواتین صحافیوں نے ان کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

کرس گیل نے اپنے رویے کی معافی مانگتے ہوئے اس کو عام مذاق قرار دیا تھا۔

میلبورن رینیگیڈز نے کرس گیل کو بگ بیش کے اگلے میچ میں میدان میں اتارنے کا عندیہ دیا ہے۔

فوکس اسپورٹس کی رپورٹر نیرولی میڈوز نے گیل کو غیر مہذب قرار دیا اور کہا کہ وہ باقاعدہ ایسا کرتے رہتے ہیں، اور وہ عیاش مزاج آدمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2011 میں گیل نے ان کے ساتھ انٹرویو میں اسی طرح کا رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معذرت چاہتا ہوں آپ کے خوبصورت چہرے کو دیکھ کر توجہ نہیں دے پایا ۔۔۔۔ کیا آپ اپنا سوال دہرائیں گی"۔

نائن نیوز کی رپورٹر یونے سیمپسن نے کہا کہ گیل نے ان کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا تھا اور انھیں ساتھ چلنے کو کہا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ٹویٹر اکاؤنٹ میں گیل کا کھانے پر چلنے کی دعوت پر مبنی پیغام موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں کبھی ان سے نہیں ملی، میں سمجھتی ہوں کہ کرس گیل کو 'ویمنائزر' کے طور پر جانا جاتاہے، یہ ایک بیہودہ لفظ ہے لیکن وہ ایسے ہی ہیں۔

مزید پڑھیں: خاتون سے'بدتمیزی'، گیل پر10ہزار ڈالر جرمانہ

کرس گیل نے تسمانیہ میں کھیلے گئے میچ میں 15 گیندوں پر 41 رنز بنائے تھے اور کلب کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا. اسی دوران چینل کی رپورٹر میک لاگلن نے ان سے براہ راست بات کی تھی اور دوران گفتگو انھوں نے خاتون کو نامناسب جملے کہے تھے۔

میلبورن رینیگیڈز کے چیف ایگزیکٹیو اسٹورٹ کوونٹری نے واقعے پر معذرت کر تے ہوئے اسے ثقافتی فرق سے تعبیر کیا تاہم انھوں نے کرس گیل پر لگائے جانے والے مزید الزامات کو مسترد کردیا۔

کرس گیل نے میک لاگلن کو کہے گئے الفاظ پر معذرت کی تھی اور اُن کا کہنا تھا اس میں کچھ بھی ایسا نہیں تھا جو توہین آمیز یا ناگوار ہو۔ اگر اُنھیں ایسا لگا تو میں اس کے لیے بہت معذرت خواہ ہوں۔

"اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور جیسا کہ میں نے کہا کہ میں اس بات کو وہیں چھوڑ آیا ہوں، میں اس پر معذرت خواہ ہوں، سادہ سی بات ہے ہمیں اب آگے بڑھ جانا چاہیے"۔

میک لاگلن نے گیل کی معذرت کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024