• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اقتصادی راہداری: 'مغربی حصہ 2018 تک مکمل ہوگا‘

شائع January 6, 2016

کوئٹہ: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کا مغربی حصہ 2018 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ گوادر سے رتوڈیرو روڈ کا 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، تاہم صوبے کی تمام سڑکوں کی بروقت تکمیل کے لیے سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شاہد اشرف تارڑ کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت اقتصادی راہداری کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر کے دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے انجینیئرز، تکنیکی عملے اور مزدوروں کو بھی سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

ملاقات کے دوران ثنا اللہ زہری اور چیئرمین این ایچ اے کے درمیان صوبے میں سڑکوں کی تعمیر کے جاری منصوبوں بالخصوص اقتصادی راہداری منصوبے سے جڑی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح ہے کہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری گوادر سے کاشغر تک 3 ہزار کلو میٹر پر مبنی سڑکوں، ریلوے لائنز، آئل اور گیس پائپ لائنز کا نیٹ ورک ہے، جس کا نقطہ آغاز گوادر بندرگاہ ہے۔

یہ خبر 6 جنوری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024