• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ونڈوز 7 کے صارفین کے لیے مائیکروسافٹ کا انتباہ

شائع January 5, 2016
ونڈوز سیون — کریٹیو کامنز فوٹو
ونڈوز سیون — کریٹیو کامنز فوٹو

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 7 استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے رسک پر اس آپریٹنگ کو استعمال کریں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے 55 فیصد کمپیوٹرز پر اس وقت ونڈوز سیون آپریٹنگ سسٹم موجود ہے مگر مائیکروسافٹ نے اب اسے اپنے خطرے پر استعمال کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

اکتوبر 2009 میں سامنے آنے والے اس آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں یہ بیان مائیکروسافٹ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر کرس کاپوسیلا نے جاری کیا۔

انہوں نے ایک آن لائن شو کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب ونڈوز میں آگے بڑھ چکے ہیں اور درست توازن برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کے بقول جو کمپیوٹر ونڈوز 10 چلانے کے قابل ہیں ہم انہیں اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ فکر ہے کہ پرانے آپریٹنگ سسٹم چلانے والے صارفین کمپیوٹر پر نئی ڈیوائسز، گیمز وغیرہ نہیں چلاسکتے جبکہ ان میں وائرسز اور سیکیورٹی مسائل کا علم بھی نہیں ہوتا۔

مائیکروسافٹ عہدیدار نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم لوگوں کو ونڈوز 10 پر لانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ونڈوز سیون کی سپورٹ کو 2020 تک جاری رکھے گی جس کا مطلب یہ ہے کہ سیکیورٹی حوالے سے یہ اپ ٹو ڈیٹ رہے گا۔

تاہم اس نئے بیان نے اس اعلان پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

خیال رہے کہ مائیکروسافٹ اگلے دو سے تین برسوں میں ایک ارب ڈیوائسز کو ونڈوز 10 پر لانا چاہتی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024