• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

پٹھان کوٹ حملہ: پاکستان سے فوری کارروائی کا مطالبہ

۔ — رائٹرز فائل فوٹو
۔ — رائٹرز فائل فوٹو

نئی دہلی: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مودی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ نئی دہلی نے حملے سے متعلق اسلام آباد کو ’مخصوص اور قابل عمل' معلومات دی ہیں۔

بیان کے مطابق، نواز شریف نے مودی کو ٹیلی فون کرتے ہوئے پاکستانی سرحد کے قریب ہندوستانی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے سے متعلق گفتگو کی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ مودی نے ’پاکستان پر حملے سے جڑی اور ذمہ دار تنظیموں اور انفرادی لوگوں کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائی پر زور دیا‘۔

بیان کے مطابق، نواز شریف نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت ’فوری اور فیصلہ کن کارروائی‘ کرے گی۔

ادھر، پاکستان کے وزیر اعظم ہاؤس نے ٹیلی فون پر رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے حملے میں ہونے والے جانے نقصان پر مودی سے اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے ہندوستانی حکومت کے بیانات میں ظاہر ہونے والی پختگی کو سراہتے ہوئے کہا ’ہماری حکومت انڈیا سے ملنے والی معلومات پر کام کر رہی ہے‘۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان معاملے کی تحقیقات کرے گا۔

انہوں نے مودی کو یاد دلایا کہ جب بھی دونوں ملک امن کیلئے کوشش کرتے ہیں تو دہشت گردی کے ذریعے اسے ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کا جواب باہمی تعاون اور خیر سگالی پر مبنی تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتہ کو شروع ہونے والے اس حملے میں اب تک انڈین فورسز چھ حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کر چکی ہیں۔

منگل کو دہشت گردوں کے خلاف فورسز کا آپریشن چوتھے دن بھی جاری رہا اور فوجی اہلکار ایئربیس کی تلاش کر رہے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024