• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

شائع January 3, 2016
عادل بن احمدالجبیر کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آنا تھا ... فائل فوٹو: اے ایف پی
عادل بن احمدالجبیر کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آنا تھا ... فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد : سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کا پاکستان کا دورہ ملتوی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے دورے کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔

بعد ازاں دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سعودی وزیر خارجہ اب 7 جنوری سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے.

یہ بھی پڑھیں :سعودی وزیر خارجہ فوجی اتحاد پر مشاورت کیلیے پاکستان آئیں گے

عادل بن احمد الجبیر کو 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچنا تھا۔

قبل ازیں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ سعودی وزیر خارجہ پاکستان کو حال ہی میں قائم ہونے والے 34 ملکی فوجی اتحاد پر اعتماد میں لینے کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 'دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 34 اسلامی ریاستیں متحد‘

عادل الجبیر نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے تھی جبکہ ان کا مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ خصوصی اجلاس کا بھی امکان تھا جس میں انہوں نے 34 ملکی اتحاد میں پاکستان کے کردار پر لائحہ عمل طے کرنا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے 34 اسلامی ملکوں کا اتحاد قائم کیا تھا، اتحاد میں پاکستان کو شامل کیے جانے پر اسلام آباد کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا۔

جہاں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اتحاد میں پاکستان کا نام شامل کیے جانے پر حیرت ظاہر کی تھی، وہیں دفتر خارجہ نے بعد میں اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد اپنے کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات کا منتظر ہے۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب میں عالم سمیت 47'دہشت گردوں'کے سرقلم

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر 47 افراد کے سر قلم کیے گئے تھے، ان افراد میں ایک عالم دین شیخ نمر الباقر النمر بھی شامل تھے۔

شیخ نمر الباقر النمر کی سزائے موت پر عملدر آمد پر ایران کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا جبکہ پاکستان میں بھی بعض تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024