• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سعودی وزیر خارجہ فوجی اتحاد پر مشاورت کیلیے پاکستان آئیں گے

شائع January 2, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ پاکستان کو حال ہی میں قائم ہونے والے 34 ملکی فوجی اتحاد پر اعتماد میں لینے کیلئے اتوار کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے حکام نے پیر کو وزیر اعظم اور سعودی مہمان عادل بن احمد الجباری کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملیں گے۔

حکام نے بتایا کہ دورے کا مقصد مشرق وسطی کے حالات پر بننے والے اتحاد پر پاکستانی قیادت سے مشاورت ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے 34 اسلامی ملکوں کا اتحاد قائم کیا تھا۔ اتحاد میں پاکستان کو شامل کیے جانے پر اسلام آباد کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا۔

جہاں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اتحاد میں پاکستان کا نام شامل کیے جانے پر حیرت ظاہر کی تھی، وہیں دفتر خارجہ نے بعد میں اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد اپنے کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات کا منتظر ہے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بار ہا دہشت گردی، شدت پسندی اورعسکریت پسندی کے خلاف علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کرتا آیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024