• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہوٹل آتشزدگی: دبئی کے حکمران کے بیٹے کی امدادی سرگرمیاں

شائع January 2, 2016

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے امداد کاموں میں امیر دبئی کا بیٹا بھی شامل تھا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شیخ منصور بن محمد محکمہ شہری دفاع کا لباس زیب تن کیے ہوٹل میں لگنے والی آگے کو بجھانے میں مصروف رہا۔

منصور بن محمد المکتوم کی تصویر سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئیں جس میں وہ ہوٹل ایڈریس کے باہر محکمہ شہری دفاع کے دیگر اہلکاروں کے ساتھ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سال نو کی آمد سے قبل دنیا کے سب سے بڑے ٹاور برج الخلیفہ سے کچھ ہی فاصلے پر قائم ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے البتہ کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔

اس آتشزدگی کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے 23 بچے ہیں جن میں 9 بیٹے اور 14 بیٹیاں شامل ہیں، ان کی اولادوں میں منصور بن المکتوم کا نمبر 20واں ہے۔

منصور بن محمد المکتوم کی عمر اس وقت 28 سال ہے جبکہ ان کے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر ان کی فوجی لباس میں تصاویر بھی موجود ہیں۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

avarah Jan 02, 2016 06:15pm
خیال رہے کہ دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے 23 بچے ہیں جن میں 9 بیٹے اور 14 بیٹیاں شامل ہیں، ان کی اولادوں میں منصور بن المکتوم کا نمبر 20واں ہے۔MashAllah so much princes

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024