• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور: ریپ کا شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش

— فائل فوٹو/ رائٹرز
— فائل فوٹو/ رائٹرز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی والی لڑکی نے پولیس اور پراسیکیوشن کی جانب سے دباؤ کے باعث خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم اُس کی زندگی بروقت بچالی گئی۔

متاثرہ لڑکی کے بہنوئی زین نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُس کی سالی نے دباؤ کے باعث چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

تاہم گھر والوں کی اس کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اُسے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا جہاں بروقت طبی امداد ملنے کی وجہ سے اُس کی زندگی بچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں 15 سالہ لڑکی کا ’گینگ ریپ‘

زین نے اپنی سالی کی خودکشی کی کوشش کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی سالی نے انتہائی قدم تفتیش کے دوران پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے اور غیر ضروری سوالوں کی وجہ سے اٹھایا۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے واقعے کا ازخود نوٹس لینے کی درخواست کردی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور پولیس کی جانب سے ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، جبکہ تفتیشی افسر ملزمان کو تحفظ دینےکی کوشش کر رہےہیں، اس کے علاوہ لڑکی پر بیان بدلنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

قبل ازیں متاثرہ لڑکی کی بہن نے ڈان کو بتایا تھا کہ پولیس ان کے گھر والوں پر کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کا نام خارج کرانے کے لیے دباؤ ڈٓال رہی ہے۔

مزید پڑھیں : کم سن طالبہ کا ریپ، تمام ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل ملتان روڈ کی رہائشی 15 سالہ لڑکی کو 10 افراد نے اغوا کے بعد لاہور کے علاقے مال روڈ کے قریب ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

واقعے کے اگلے روز 6 مبینہ ملزمان عبد الماجد، محمد عمر، امیر احمد، حارث، بلاول اور زمان کو گرفتار کرلیے گئے، جبکہ مرکزی ملزم میاں عدنان ثنا اللہ، جو کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کا ایڈیشنل سیکریٹری جنرل بھی ہے، اور ہوٹل مینیجر عمران کو دو روز بعد گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کو مبینہ طور پر نشہ آور مشروب بھی پلایاگیا جبکہ ابتدائی طبی معائنے میں لڑکی کے ریپ کی تصدیق ہوئی۔

متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (2) بند ہیں

Ashian Ali Malik Jan 02, 2016 01:28pm
ملزم کی وذیر اعظم ، وزیر اعلیٰ ، صوبائی اور وفاقی وزرا کے ہمراہ ویڈیوز ، تصاویر اور انتخابی اشتہارات میں موجودگی کے نتیجے میں یہ مکمل طور پر حکومتی ریپ ہے۔ حکومتی ریپ میں پولیس کی تفتیش مجرموں کو کو سزا سے بچا کر باعزت بری کروانے اور مدعی کو صلح کے لیے آمادہ کرنے کے لیے ہوتی ہے۔ تفتیش کا مقصد مدعی کا قصہ تمام کرنا ہے ایسے طریقے سے کہ مدعی کا بھی خاتمہ ہو جائے اور مقدمہ کا بھی جبکہ الزام بھی مدعی پر ہی رہے۔ پیپلز ہارتی کی حکومت کے دوران چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر کے سونامی لانے والا میدیا حکومتی ریپ کے معاملے میں مکمل خاموش ہے ۔ جبکہ اس واقعہ کی رپورٹنگ بھی ایسے کی جا رہی ہے جس کو چاپلوسی ہی قرار دیا جا سکتا ہے ۔
Kamal KSA Jan 02, 2016 06:41pm
We are not even left with a modest apeal to protest against our LORDS crimes. Let's not forget the orders of our Creater and his messenger. Our system as not being delivering justice, is an imminent recipe for disaster. Because of our men's stubbornness , this is the time for our women to defy their fake supremacy.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024