• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کابل کے ریسٹورنٹ میں خودکش حملہ، 2 ہلاک

شائع January 1, 2016
۔—اے ایف پی۔
۔—اے ایف پی۔
۔—اے ایف پی۔
۔—اے ایف پی۔

کابل: نئے سال کے پہلے ہی روز افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے ایک خودکش حملے میں فرانسیسی ریسٹورنٹ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق لی جارڈن نامی ریسٹورنٹ پر ہونے والے حملے میں دیگر 15 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ دھماکے کے باعث عمارت میں آگ لگ گئی۔

یہ حملہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب افغانستان نے پاکستان کے ساتھ مل کر چار فریقی بات چیت کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنا ہے۔

کابل کریمنل انویسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فرودون عبیدی نے اے ایف پی کو دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا جس کے لیے گاڑی کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت سے آگ بھجانے کا کام جاری ہے جبکہ واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ کابل کا ایک معروف ریسٹورنٹ ہے جہاں غیر ملکی اور دولت مند افغان آتے ہیں۔

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس میں متعدد غیر ملکی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل جنوری 2014 میں بھی طالبان نے ایک اور مقبول ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 13 غیر ملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024